Posts

مویشی پال حضرات کے نام اہم پیغام

Image
جانوروں کی سال میں 2 دفعہ ڈی  ورمنگ کرائے ڈی ورمنگ کے ایک ہفتہ بعد جو جانور گھبن نہ ہو اسکو آیورمیکٹین انجکشن ٹھنڈا کر کے صبح تاریکی یا شام تاریکی میں زیر جلد لگائیں ڈی ورمنگ آپ صبح نہر منہ کرائیے اسکے بعد دو سے تین گھنٹے تک خوراک یا پانی نہ دے دوائی کو اچھی طرح ہلائیں اور دوائی کو وزن کے حساب سے دیں دیوارمنگ سے پہلے گڑ کا شربت دیں کٹڑے بچھڑے بھیڑ بکریوں کو البنڈازول فارمولے میں دیں نوٹ البنڈازول فارمولا آپ کسی بھی گبھن جانور کو نہیں دے سکتے گبھن جانوروں کو آکسبنڈازول فارمولا دے سکتے ہیں ٹریکلابینڈَازول لیوامیسول فارمولا دے سکتے ہیں گائے بھینس جو گبھن نہ ہو انکو اکسفنڈازول اکسی کلوزانائیڈ لیوامیسول کوبالٹ سلفیٹ سوڈیم سیلینائٹ فارمولا دے یاد رکھیں جانوروں کو جو بھی دوائی آپ منہ کے زریعے دیں تو اس ٹائم اسکی زبان نہ پکڑیں آچھی کوالٹی کی دی سی پی منرلز بائ پاس فیٹ دے جانوروں کو دن میں 3 دفعہ پانی پلایا کرے جانوروں کو چوائ کے ٹائم چارہ خوراک سامنے رکھے چوائ کے بعد جانور کو آدھا گھنٹہ تک کھڑا رہنے دیں فارم پر ہر چوتھے روز ٹیگافان سپرے کریں جانوروں کے شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کروائیں دوائیںا

ارطغرل:- ترکی کے ڈرامہ کے مرکزی کردار اصل میں کون ہیں؟

Image
ترک ڈرامہ ارطغرل اردو زبان میں پاکستان میں نشر ہو رہا ہے اور اس کے کردار سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ لوگوں کی گفتگو میں بھی بات چیت کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ملک میں ’ارطغرل غازی‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر دو کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگر آپ بھی کئی پاکستانیوں کی طرح آج کل اس ترک ڈرامے کے مداح ہیں تو ارطغرل کے ساتھ ساتھ حلیمے سلطان، تورگت اور سیلجان کے کرداروں سے بھی بخوبی واقف ہوں گے۔ تو آئیں آج آپ کو ان میں سے چند مرکزی کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں سے ملواتے ہیں۔ ارطغرل غازی: اینگن التن دزیتن اینگن التن دزیتن ’دریلس ارطغرل‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی پیدائش سنہ 1979 میں ترکی کے خطے ازمر میں ہوئی تھی۔ سکول کے دنوں سے ہی انھیں اداکاری کا شوق تھا اور پھر انھوں نے 2001 میں ازمر کی دوکز ایلول یونیورسٹی سے ڈرامے کے شعبے میں ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد 2001 میں ہی وہ کام کی تلاش میں استنبول آگئے۔ ترک ٹی وی کے لیے ان کا پہلا رول ڈرامہ سیریل ’روح سر‘ میں تھا جس کے بعد انھوں نے ’کوچم بنم‘ اور ’یدیپے استنبول‘ سمیت کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ 2005 میں انھوں نے فلموں میں کام کرن

کرونا کا بھانڈا افریقہ کے ملک تنزانیہ نے پھوڑ دیا.دلچسپ خبر

Image
کرونا کا بھانڈا پھوٹ گیا وہ بھی افریقہ ملک تنزانیہ میں۔ تنزانیہ میں کرونا کیسز 22 سے اچانک 480 پر پہنچے تو کیمسٹری کی ڈگری رکھنے والے ملک کے صدر جان مغوفولی کو شک گزرا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ انہوں نے ایک عجیب و غریب تجربہ کیا۔ انہوں نے ایک بھیڑ، بکری اور پپیتہ پھل سے لئے گئے نمونے ٹیسٹ کے لئے ملک کی مرکزی لیبارٹری بھجوائے۔ بھجوائے گئے نمونوں کو انسانی نام اور مختلف عمریں دی گئیں۔ حیران کن طور پر دو جانوروں بکری اور بھیڑ اور ایک پھل پپیتہ کا رزلٹ مثبت ایا۔ اس کے بعد انہوں بیرون ممالک سے درآمد کردہ تمام ٹیسٹنگ کٹس فوج کی تحویل میں دے دیئے ہیں اور انکوائری آرڈر کر دی ہے۔ تنزانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ضرور کوئی "بڑی گڑبڑ" ہے۔ واقعہ کے بعد بین الاقوامی اداروں کی جانب سے تنزانیہ کے صدر کے اس فعل کی مذمت کی جارہی ہے۔ کرونا کی آڑ میں بین الاقوامی ایجنڈا سے آگاہ رہیں۔ جو دنیا نہ کر سکا وہ ایک افریقی ملک نے کر دکھایا۔ نوٹ : اس بارے الجزیرہ ٹی وی نے مکمل رپورٹ بھی شائع کی ہے https://www.aljazeera.com. .

اور پھر یوں ہوا

Image
تحریر احمد سعید جعفر تونسہ شریف سب پھڑے جانٹڑ گے. انجینر محمد علی مرزا میں اسے مشہور ہونے سے بہت پہلے جانتا ہوں جب ایک دوست میری باتیں اس تک پہنچاتا تھا اور یہ اس کا جواب دیتے تھے . ایک سوال یہ بھی میرے اعتراض پر پوچھا گیا کہ بھائی آپ جب کوئی دینی حوالے سے مستند شخصیت نہیں ہو تو یہ عالم دین کا روپ کیوں دھار لیا تو انہوں نے جواب میں فرمایا تھا کہ میں یونیورسٹی کا ٹاپر ہوں اورمدرسے وہ پڑھتا ہے جو سکول پڑھ نا سکتاہو اس کا جواب میں دیتا ہوں کہ میں 15سال مدرسے پڑھا ہوں میں نے بلا کے ذہین بچے دیکھے ہیں ایک لڑکا مجھے ملا تھا اس کے FScمیں 900سے زائد نمبر تھے پانچویں سال میں عالم بن رہا تھا میں نے پوچھا تم.تو انجینر بنتے اس طرف آنے کی کیا وجہ بنی کہتا مولانا طارق جمیل صاحب کو سن سن کر عالم بننے کا شوق بیدار ہوا ایک اور لڑکے کو جانتا ہوں جو کہ میرا مدرسہ فیلو تھا  اس نے عالم بن کر FScکی اور بعد میں civilانجیرنگ کی  گھر والوں نے ایک لڑکی کا بتایا  اس نے عالمہ بن کر FScکی  پھر MBBSکی . یہ تو وہ لوگ ہیں جو اس طرف آئے  ورنہ تو سب اس طرف آتے ہی نہیں  کیونکہ مدرسے کا نصاب باقاعدہ ایک کورس ہے  جو آٹھ س

پاکستان میں مصدقہ متاثرین کی تعداد22ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے.

Image
خلاصہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 22 ہزار سے زیادہ ہے اور 8420 متاثرین کے ساتھ پنجاب اب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 526 ہے جبکہ 5860 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ صوبہ بلوچستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب صوبے میں لاک ڈاؤن 19 مئی تک جاری رہے گا۔ پاکستان میں گذشتہ روز ریکارڈ 1315 مریض سامنے آئے جبکہ ساتھ ملک میں ریکارڈ 9857 ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں کمیٹی کا تیسرا اجلاس قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سید فخر امام کی صدارت میں آج اسلام آباد میں ہو گا۔. قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اسلام آباد میں طبی عملے کے 50، پنجاب میں 102، سندھ میں 97، صوبہ خیبر پختوںخوا میں 123، بلوچستان میں 107، کشمیر میں چار اور گلگت بلتستان میں 20 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: پلازما تھیراپی کیا ہے- پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟؟؟؟

Image
حیدر آباد کے ایک عمر رسیدہ شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا تاکہ وہ  باآسانی  سانس لے سکیں۔ اس دوران ان کی ڈاکٹر بیٹی نے ہسپتال کے  حکام سے گزارش کی کہ ان کے والد کا علاج ’پلازما تھیراپی' کے ذریعے کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے ان کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پہلے ایسے مریض بن گئے ہیں جن کے علاج کے لیے پلازما تھیراپی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 53 سالہ اس مریض کو ایسے شخص کے خون کا پلازما منتقل کیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریض کے اہلخانہ نے ’رضاکارانہ طور پر خود کو اس تجربے کے لیے پیش کیا ہے۔‘

ویکسین فنڈنگ "کانفرنس" سے امریکہ غیر حاضر اور بڑی طاقتوں کی ’'عدم دلچسپی'‘، دنیا میں مصدقہ متاثرین 36 لاکھ سے زیادہ:-:

Image
بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پیر کو کورونا وائرس کی ویکیسن سے متعلق ہونے والی فنڈنگ کانفرنس سے امریکہ اور روس غیر حاضر تھے جبکہ چین نے ویکسین کی تیاری اور علاج پر تحقیق کے لیے براہ راست مالی مدد کا کوئی وعدہ نہیں کیا خلاصہ دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہے۔. دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔. اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گئیٹریس نے مزید ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے تحقیق اور اس کی تقسیم کے لیے امداد دیں۔. امداد دینے والے ممالک میں اب تک برطانیہ، ناروے، جاپان، کینیڈا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ امریکہ ان میں شامل نہیں ہے۔. امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے، سی ڈی ایس کے ایک اندرونی میمو کے مطابق امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہو سکتی ہے۔. امریکی