پاکستان میں مصدقہ متاثرین کی تعداد22ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے.




خلاصہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 22 ہزار سے زیادہ ہے اور 8420 متاثرین کے ساتھ پنجاب اب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 526 ہے جبکہ 5860 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

صوبہ بلوچستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب صوبے میں لاک ڈاؤن 19 مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستان میں گذشتہ روز ریکارڈ 1315 مریض سامنے آئے جبکہ ساتھ ملک میں ریکارڈ 9857 ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں کمیٹی کا تیسرا اجلاس قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سید فخر امام کی صدارت میں آج اسلام آباد میں ہو گا۔.

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اسلام آباد میں طبی عملے کے 50، پنجاب میں 102، سندھ میں 97، صوبہ خیبر پختوںخوا میں 123، بلوچستان میں 107، کشمیر میں چار اور گلگت بلتستان میں 20 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

What is "Teacher on" ?

وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ How to get Licence for an Advocate

Phases of Chorometography.