ویکسین فنڈنگ "کانفرنس" سے امریکہ غیر حاضر اور بڑی طاقتوں کی ’'عدم دلچسپی'‘، دنیا میں مصدقہ متاثرین 36 لاکھ سے زیادہ:-:

بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔



پیر کو کورونا وائرس کی ویکیسن سے متعلق ہونے والی فنڈنگ کانفرنس سے امریکہ اور روس غیر حاضر تھے جبکہ چین نے ویکسین کی تیاری اور علاج پر تحقیق کے لیے براہ راست مالی مدد کا کوئی وعدہ نہیں کیا
خلاصہ

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہے۔.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گئیٹریس نے مزید ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے تحقیق اور اس کی تقسیم کے لیے امداد دیں۔.

امداد دینے والے ممالک میں اب تک برطانیہ، ناروے، جاپان، کینیڈا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ امریکہ ان میں شامل نہیں ہے۔.

امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاؤ کے ادارے، سی ڈی ایس کے ایک اندرونی میمو کے مطابق امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد 1750 سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہو سکتی ہے۔.

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وائرس کے ووہان کی لیب سے پھیلنے کے ’ٹھوس شواہد‘ موجود ہیں تاہم چین نے ان کے دعوؤں کو ’پاگل پن اور مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے۔.

اٹلی، سپین اور فرانس میں ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور یورپ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ وائرس سے مقابلے کے لیے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔.

ایران نے 132 شہروں میں مساجد جبکہ لبنان میں ریستورانوں اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مصر میں بھی محدود تعداد میں لوگوں کو مقامی سیاحوں کے لیے ہوٹل کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔.

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا ضلع بانڈی پورہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ لیکن وہاں کی چار لاکھ آبادی کی جان بچانے کے لیے کوئی وینٹی لیٹر نہیں ہے۔.


Comments

Popular posts from this blog

What is "Teacher on" ?

وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ How to get Licence for an Advocate

Phases of Chorometography.