اور پھر یوں ہوا

تحریر احمد سعید جعفر تونسہ شریف



سب پھڑے جانٹڑ گے.
انجینر محمد علی مرزا
میں اسے مشہور ہونے سے بہت پہلے جانتا ہوں
جب ایک دوست میری باتیں اس تک پہنچاتا تھا
اور یہ اس کا جواب دیتے تھے .
ایک سوال یہ بھی میرے اعتراض پر پوچھا گیا
کہ بھائی آپ جب کوئی دینی حوالے سے مستند شخصیت نہیں ہو
تو یہ عالم دین کا روپ کیوں دھار لیا
تو انہوں نے جواب میں فرمایا تھا
کہ میں یونیورسٹی کا ٹاپر ہوں
اورمدرسے وہ پڑھتا ہے
جو سکول پڑھ نا سکتاہو
اس کا جواب میں دیتا ہوں
کہ میں 15سال مدرسے پڑھا ہوں
میں نے بلا کے ذہین بچے دیکھے ہیں
ایک لڑکا مجھے ملا تھا
اس کے FScمیں 900سے زائد نمبر تھے
پانچویں سال میں عالم بن رہا تھا
میں نے پوچھا
تم.تو انجینر بنتے
اس طرف آنے کی کیا وجہ بنی
کہتا مولانا طارق جمیل صاحب کو سن سن کر عالم بننے کا شوق بیدار ہوا
ایک اور لڑکے کو جانتا ہوں
جو کہ میرا مدرسہ فیلو تھا 
اس نے عالم بن کر FScکی اور بعد میں civilانجیرنگ کی 
گھر والوں نے ایک لڑکی کا بتایا 
اس نے عالمہ بن کر FScکی 
پھر MBBSکی .
یہ تو وہ لوگ ہیں جو اس طرف آئے 
ورنہ تو سب اس طرف آتے ہی نہیں 
کیونکہ مدرسے کا نصاب باقاعدہ ایک کورس ہے 
جو آٹھ سال مانگتا ہے 
ایک دن انجینرز صاحب کو سنا 
انہوں نے برصغیر کے تمام بزرگان دین کی کلاس لی ہوئی تھی 
جس پر مجھے اندازہ ہوا یہ بندہ بے ادب اور گستاخ ہے 
یہ الگ بات ہے کہ  بزرگوں کے مزارات بن گئے 
ویاں میلے ٹھیلے ہوتے ہیں
وہاں شرک وبدعات ہورہی ہیں 
مگر ان میں ان بزرگان دین کا کیا قصور 
صرف ایک بات مجھے اس کے اندر اچھی لگتی ہے کہ 
اس کے ماننے والے توحید پر آرہے ہیں 
کیونکہ قران مجید کا خلاصہ ہی وحدانیت ہے 
اللہ تعالی نے کئی مثالیں 
اپنی وحدانیت پر دی ہیں 
تمام.انبیاء کی محنت کا خلاصہ توحید باری تعالی ہے
ہمارے شرک آلود معاشرے میں اسکی توحید کی دعوت بہت اثر کررہی پے 
مگر اس بندے کے side effectبھی زیادہ ہیں 
یہ سب کو جھوٹا سمجھتا ہے
اور خود کو سچا 
لوگ اپنے بڑوں بالخصوص بزرگوں کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے 
ایسے معاشرے میں اس کی حدرجہ گستاخیاں عوام کیلئے ناقابل.برداشت ہوگئیں تھی 
آج اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں 
امید ہے اپنا Softwareاپڈیٹ کرکے لوٹیں گے

Comments

Popular posts from this blog

What is "Teacher on" ?

وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ How to get Licence for an Advocate

Phases of Chorometography.