Posts

Daniel Pearl:- Parents of murdered journalist launch appeal in Pakistan.

Image
The parents of murdered US journalist Daniel Pearl have filed an appeal with Pakistan's Supreme Court to reverse a ruling overturning the convictions of four men in the case. Pearl was kidnapped and beheaded in 2002 while investigating Islamist militants in Karachi, Pakistan... Last month a court in Karachi overturned the death sentence of the man convicted of masterminding the killing, and acquitted three others.... The ruling was widely condemned.... Pearl was the Wall Street Journal's Asia bureau chief when he was abducted and killed. A graphic video of his killing was sent to the US consulate a month later. In a video statement, his father Judea Pearl said: "We have filed an appeal of this decision to the Pakistan Supreme Court.... "We are standing up for justice not only for our son, but for all our dear friends in Pakistan so they can live in a society free of violence and terror and raise their children in peace and harmony."...

-میچ فکسنگ سکینڈل کے 20 سال:- کرکٹرز فون کالز کے ذریعے کیسے پکڑے گئے تھے؟

Image
یہ 2000 کا سال تھا جب ایک کے بعد ایک میچ فکسنگ سکینڈل اور اس کے نتیجے میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشنوں کی کارروائیوں اور رپورٹس نے کرکٹ کی دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور انڈیا اس کا مرکز تھے لیکن ظاہر ہے اس کے تباہ کن اثرات پوری کرکٹ دنیا پر مرتب ہوئے تھے۔ ایک جانب پاکستان میں جسٹس ملک محمد قیوم کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آئی تھی تو دوسری جانب انڈیا میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) کی رپورٹ نے سب کے ہوش اڑا دیے تھے اور جنوبی افریقہ میں کنگ کمیشن کے سامنے ہنسی کرونئے کے اعتراف جرم نے اس کھیل کی شفافیت پر سے اعتبار ختم کردیا تھا-۔ میچ فکسنگ کی ان تمام کہانیوں میں یہ بات قدر مشترک تھی کہ کرپٹ کرکٹرز کے بک میکرز سے رابطوں کا سراغ ان کی ٹیلیفونک کالز کے ذریعے ملا تھا۔ :یہ بھی پڑھیے کیا پی سی بی اب کوئی مثال قائم کرے گا؟ ’خالد لطیف کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ بچنا مشکل ‘ بھارتی میچ فکسر پکڑنے کے لیے آئی سی سی کی اپیل سپاٹ فکسنگ: پانچ کھلاڑیوں کےنام ای سی ایل میں شامل ہنسی کرونئے کی بک میکر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو۔

معروف بلاگر آفتاب نزیر پر قاتلانہ حملہ

Image
یااللہ خیر فرما وہی ہوا جس کا ڈر تھا  مشہور بلاگر و ایکٹیویسٹ آفتاب نذیر اور اس کے دوست سیف اللہ پر رات  .روات کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ آخری پیغام جو آفتاب نے قمرنقیب کو 2 بج کر پچاس منٹ پر بذریعہ وٹس ایپ بھیجا ہے "چار نقاب پوش جو دو 125 موٹرسائیکلوں پر سوار ہیں ہم پر مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔ میں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری ہے مگر لگتا ہے ان کیساتھ کافی لوگ موجود ہیں"۔ حملے کے بعد آفتاب اور ان کا دوست دونوں اپنی گاڑی سمیت لاپتہ ہیں۔ دونوں کے نمبر مسلسل بند جارہے ہیں۔ عارف خٹک

کورونا وائرس کا علاج: دنیا کووڈ -19 ویکسین کی تیاری کے لیے انڈیا کی طرف کیوں دیکھ رہی ہے.؟

Image
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ انڈیا اور امریکہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ تاہم امریکی سیکریٹری خارجہ کا یہ بیان کسی کے لیے حیران کن نہیں تھا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کے دوران بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ویکسین تیار کرنے کا پروگرام چلا رکھا ہے۔ ماضی میں دونوں ممالک ڈینگی، آنتوں کی بیماریوں، انفلوئنزا اور ٹی بی کی روک تھام کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور ڈینگی کے لیے ویکسین کی آزمائش کا مستقبل قریب میں منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انڈیا کا شمار دنیا بھر میں ادویات اور ویکسین تیار کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ یہاں تقریباً درجن بھر ویکسین تیار کرنے والی بڑی کمپنیاں اور کئی چھوٹے ادارے پولیو اور نمونیا سے لے کر خسرہ اور روبیلا جیسے امراض کے خلاف استعمال ہونے والی خوراک بناتی ہیں۔ اب نصف درجن سے زیادہ انڈین دوا ساز کمپنیاں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین تیار کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ہے اور یہ دنیا بھر میں ویکسین کی خوراک تیار اور فروخت کرنے کے معاملے میں تعداد ک

عدنان صدیقی:- "مجھے عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے"

Image
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔- عامر لیاقت ماضی میں بھی تنازعات کی زد میں رہے ہیں اور اس مرتبہ انھوں نے بالی وڈ کے اداکاروں عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ایک ایسا مذاق کیا جس کے بعد سے انھیں سوشل میڈیا پر ایک شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔. تاہم عامر لیاقت خان نے اس حوالے سے اب سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنے بیان پر معافی مانگی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کے ناطے معافی مانگ رہے ہیں۔ پاکستان میں رمضان شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا پر خصوصی نشریات کا تصور کوئی نئی بات نہیں۔ اس طرز کی نشریات کا ذکر ہو اور عامر لیاقت حسین کا ذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں۔

جنرل عاصم باجوہ سیاسی ہونگے؟

Image
رحیم یار خان کے جاٹ کاشت کار گھرانے میں پیدا ہونے والے عاصم سلیم باجوہ کی زندگی کا بیشتر حصہ تو فن سپہ گری میں گزر گیا۔ فوجی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے تو سٹریٹیجک انتظامی عہدے سی پیک کے چیئرمین ہو گئے، اب وہ وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات بھی مقرر ہو چکے یوں زندگی میں پہلی بار وہ خالص سیاسی عہدے پر کام کریں گے۔ فوج اور سیاست کے نظام کار میں اس قدر فرق اور تضاد ہے کہ فوج سے سیاست کے میدان میں آنے والے ذہین ترین جنرل اعظم خان، جنرل اسلم بیگ اور جنرل حمید گل بھی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اسی اندیشے کے پیش نظر میں نے جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے سوال کیا کہ کیا سیاسی عہدہ لینے کا مطلب سیاست میں آنا سمجھا جائے تو انھوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ انھوں نے یہ عہدہ بغیر تنخواہ اور مراعات کے اعزازی طور پر لیا ہے اور باوجود پیشکش کے انھوں نے مشیر کے عہدے کو وزیر کے برابر کا نوٹیفیکیشن بھی نہیں کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارت اطلاعات کو 21 ویں صدی کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس حوالے سے پہلے سے تجربہ رکھتے ہیں اس لے انھیں امید ہے کہ وہ می

پی ٹی ایم کے "عارف وزیر" قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے:

Image
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر قاتلانہ حملے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔. پولیس کے مطابق عارف وزیر کو جمعے کی رات کے وقت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔. ایس ایچ او تھانہ وانا نعمان وزیر نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ افطار سے چند منٹ پہلے پیش آیا اور اس کے نتیجے میں عارف وزیر کو تین گولیاں لگی ہیں۔ . پشتون تحفظ موومنٹ اسلام آباد کے رہنما نایاب خان کے مطابق جو کہ پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں موجود تھے نے بتایا ہے کہ عارف وزیر کا پانچ گھنٹے کا طویل آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد وہ زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔. عارف وزیر کے قریبی ذرائع کے مطابق عارف وزیر کی تدفیق وانا میں کی جائے گئی۔ جس کی مکمل تیاریاں کی جارہی ہیں۔.