عدنان صدیقی:- "مجھے عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے"
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔-
عامر لیاقت ماضی میں بھی تنازعات کی زد میں رہے ہیں اور اس مرتبہ انھوں نے بالی وڈ کے اداکاروں عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ایک ایسا مذاق کیا جس کے بعد سے انھیں سوشل میڈیا پر ایک شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔.
تاہم عامر لیاقت خان نے اس حوالے سے اب سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنے بیان پر معافی مانگی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کے ناطے معافی مانگ رہے ہیں۔
پاکستان میں رمضان شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا پر خصوصی نشریات کا تصور کوئی نئی بات نہیں۔ اس طرز کی نشریات کا ذکر ہو اور عامر لیاقت حسین کا ذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں۔
Comments