.افغان خواتین کا قطر کی ملکہ کو خط، جنگ بندی کا مطالبہ کردیا


افغانستان میں عالمی وبا اور ماہ رمضان کے باوجود طالبان کے حملے اور افغان حکومت کی طالبان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگارہے ہیں۔ ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی افغان حکومت اور امریکہ دونوں نے طالبان سے جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جو انھوں نے رد کردی   تھی۔افسوس 

اب افغان ویمنز نیٹ ورک نے قطر کی ملکہ موزا بنت نصر Moza bint Nasser کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے افغانستان میں جنگ بندی کے لیے طالبان پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کھلے خط میں افغان خواتین نے ملکہ کو لکھا ہے کہ اس وقت جب پوری دنیا کورونا کے خلاف لڑرہی ہے، افغان عوام کورونا کے ساتھ ساتھ جنگ سے بھی متاثر ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

What is "Teacher on" ?

وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ How to get Licence for an Advocate

Phases of Chorometography.