کورونا وائرس:- کورونا کے شکار "ڈاکٹر فرقان" ’جنھیں طبی سہولت نہیں ملی‘
'انھوں نے میری گود میں دم توڑا۔ میں اُن کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکی۔ میں لوگوں کو مدد کے لیے کہتی رہی لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی۔ وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔ میں نے خود اُنھیں سٹریچر پر ڈالا اور ہسپتال لے گئی لیکن انھوں نے میرے شوہر کو داخل نہیں کیا۔ کسی نے بھی ایڈمٹ نہیں کیا۔'
یہ الفاظ ہیں دلوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر فرقان الحق کی اہلیہ کے جنھیں چند دن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر موجود ایک ٹیلی فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق اتوار کو اپنی موت سے کچھ دیر پہلے تک ڈاکٹر فرقان الحق مختلف ہسپتالوں میں اپنے لیے وینٹیلیٹر تلاش کرنے کی تگ و دو میں لگے تھے۔
Comments