.....کورونا وائرس: افریقی ممالک میں کورونا کے علاج کے لیے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا کا چرچہ
تنزانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ مڈغاسکرایک طیارہ روانہ کریں گے جس میں کورونا کے علاج کے لیے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا (ہربل ٹانک) لائی جائے گی۔
اس ہربل ٹانک کو مڈغاسکر کے صدر نے کورونا کا ممکنہ علاج قرار دیا ہے۔ کانگو کے صدر نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اس ہربل ٹانک کو مڈغاسکر سے درآمد کریں گے۔
یہ دوا ’آرٹیمیسیا‘ نامی پودے سے کشید کیا جاتا ہے۔ اس پودے سے حاصل ہونے والے اجزا ملیریا سے بچاؤ کی دوا میں بھی استعمال ہوتے ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا کی کوئی تصدیق شدہ دوا سامنے نہیں آ سکی ہے۔ عالمی ادارے نے لوگوں کو خود سے تجویز کردہ ادویات استعمال کرنے کے حوالے سے متنبہ بھی کیا ہے۔
مڈغاسکر کے صدر کی چیف آف سٹاف لوا حسینیرینا رانو رومارو نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ہربل ٹانک کا نام ’کووڈ اورگینکس‘ ہے اور اسے تین ہفتوں تک 20 سے کم افراد پر تجرباتی طور پر استعمال کرنے کے بعد اس کی فروخت کا آغاز کیا گیا ہے۔
Comments