جمہوریہ چیک: چند سیاستدانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے انھیں زہر دے کر ہلاک کرنے کا مبینہ خفیہ منصوبہ بنا رکھا ہے

جمہوریہ چیک میں ایک سیاستدان روپوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ روس نے انھیں قتل کرنے کا ایک خفیہ منصوبہ بنایا ہے۔ 


ان کا خیال ہے کہ ان کو (روس کی جانب سے) درپیش خطرات حقیقی ہیں اور انھیں اپنی جان کا خوف ہے۔

جمہوریہ چیک کے ہی تین دوسرے سیاستدان دارالحکومت پراگ میں مسلسل 24 گھنٹے پولیس کی نگرانی میں زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ انھیں اندیشہ ہے کہ روس کی جانب سے انھیں خفیہ طریقے سے زہر دے کر ہلاک کیے جانے کا مبینہ منصوبہ بن چکا ہے۔

روس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

پراگ کی سکستھ ڈسٹرکٹ کے میئر اوڈریج کولر نے ایک نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ بہت مشکل ہے۔‘ پراگ کے میئر جس نامعلوم مقام پر موجود تھے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

What is "Teacher on" ?

وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ How to get Licence for an Advocate

Phases of Chorometography.