جمعہ اسپیشل
جمعہ اسپیشل
دیث کی طرح پرویزی اور غامدی سلسلہ کے لوگوں کے نزدیک کفار پہ پیغمبرِ اسلام کا اکرام و احترام لاگو ہی نہیں ہوتا اسلئے اُن پہ توہینِ رسالت کا مقدمہ قائم بھی نہیں ہوسکتا
پہلے صرف سنتے تھے آج یہ پڑھ بھی لیا،
جی ہاں ملحقہ سکرین شارٹ میں غامدی جی کے سب سے بڑے پیروکار اور پرچارک قاری محمد حنیف ڈار غامدی پلس پرویزی کا نقطہِ نظر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے
حنیف ڈار لکھتا ہے کہ
اسی طرح صرف مسلمان ہی اپنے نبی کے احترام کے مکلف (پابند) ہیں
*یہ بہت ہی غلط اور خطرناک بات ہے
واضح سی بات ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی اہانت منصبِ رسالت کی اہانت ہے، پیغمبرِ اسلام کی تنقیص منصبِ نبوت کی تنقیص ہے
علاوہ ازیں گہری شرعی مباحث سے قطع نظر سادہ سے لفظوں میں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین و گستاخی کرنے والا سوا ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرتا ہے، یہ عمل جمہوری اقدار کے منافی ھے، یہ انسانی حقوق کے منافی ہے، یہ امنِ عامہ کے منافی ہے، یہ اَخلاقیات کے منافی ہے
جو فرد جو طبقہ اور جو گروہ پیغمبر اسلام یا کسی بھی نبی کی توہین کرتا ہے وہ فساد فی الارض کا مرتکب ہے، وہ فتنہ پھیلانے والا ہے، وہ شر پھیلانے والا ہے، ایسا خبیث بندہ شرعی عقلی نقلی جمہوری قانونی اَخلاقی ہر پہلو سے مجرم ہے
جی ہاں وہ بندہ مجرم ہے وہ مجرم ہے
* اب یہ کہنا کہ اپنے نبی کی عزت
و احترام کا مکلَف بھی مسلمان ہے
یہ کفار کو پیغمبرِ اسلام کی تنقیص و توہین کا لائسنس دینے والی بات ہے، اُنہیں اِس غلیظ کام کیلئے چھوٹ دینی والی بات ہے چنانچہ اپنے اِس کمنٹ کے تناظر میں قاری حنیف ڈار - کفار کی طرف سے توہینِ رسالت کے ارتکاب کا مبینہ سہولت کار ثابت ہوتا ہے،
خدانخواستہ خدانخواستہ خدانخواستہ
اگر اِن جیسے لوگوں کے سامنے کوئی کافر
پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ صلی اللہ علیہ وسلم کی بےاحترامی و توہین کردے تو یہ لوگ کیا کہینگے؟؟؟
توبہ یاخدا سوچ کر ہی دم گُھٹتا ہے
اِس قدر گھٹیا فکر اور کردار والے بندے کو دُرفِٹے منہ تو کہا جاسکتا ہے، پروٹوکول کی ہم سے کوئی توقع نہ رکھے، تعجب ہے کہ اِس بندے کی مبینہ شرارتوں کے باوجود بھی کچھہ احباب کہتے ہیں
مولوی جی ذرا ڈار کا لحاظ کر لیا کریں
اُو یار کون لوگ اُو تُسی
😂😂
اتنی سادگی بھی درست نہیں
ہر نیا دن پرویزی غامدی اور سرسیدی فکر
کے لوگوں کی حقیقت واضح کرتا جارہا ہے
ہم بیشک نرمی اور مروت کا رویہ
رکھیں مگر اِن بدگو اور بدفکر لوگوں
کی بونگیاں اِن کی نام نہاد شرافت کا
پردہ چاک کرنے کیلئے کافی وافی ہیں
Comments