دور حاضر کا آئن سٹائن..............سٹیفن ہاکنگ
دور حاضر کا آئن سٹائن.............. سٹیفن ہاکنگ سٹیفن ہاکنگ اس وقت آئن سٹائن کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان ہے، اسے دنیا کا سب سے ذہین شخص کہا جاتا ہے، اس نے کائنات میں ایک ایسا " بلیک ہول " دریافت کیا جس سے روزانہ نئے نئے سیارے جنم لے رہے ہیں، اس نے اس بلیک ہول میں ایسی شعاعیں بھی دریافت کیں جو کائنات میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں، یہ شعاعیں سٹیفن ہاکنگ کی مناسبت سے " ہاکنگ ریڈایشن " کہلاتی ہیں ...! وہ فزکس اور ریاضی کا ایکسپرٹ ہے اور دنیا کے تمام بڑے سائنسدان اسے اپنا گرو سمجھتے ہیں لیکن یہ اس کی زندگی کا محض ایک پہلو ہے، اس کا اصل کمال اس کی بیماری ہے، وہ ایم ایس سی تک ایک عام درمیانے درجے کا طالب علم تھا، اسے کھیلنے کودنے کا شوق تھا، وہ سائیکل چلاتا تھا، فٹ بال کھیلتا تھا، کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لیتا تھا اور روزانہ پانچ کلومیٹر دوڑ لگاتا تھا۔ وہ 1963ءمیں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا، وہ ایک دن سیڑھیوں سے نیچے پھسل گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا وہاں اس کا طبی معائنہ ہوا تو پتہ چلا وہ دنیا کی پیچیدہ ترین بیماری ...